پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ وارنٹ گرفتاری کے نوٹس پر جو لکھا اُس پر قائم ہوں۔
زمان پارک لاہورمیں میڈیا سے گفتگو میں شبلی فراز نے کہا کہ اگر میرے لکھے سے کوئی جرم سرزد ہوا ہے تو جو کارروائی کرنی ہے کرلیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے وارنٹ گرفتاری کے نوٹس پر جو لکھا اُس پر قائم ہوں، کسی کو انگریزی سمجھ آتی ہے تو وہ واضح طور پر سمجھ سکتا ہے کہ میں نے کیا لکھا ہے۔
شبلی فراز نے کہا کہ اس وقت جو صورتحال تھی اس کے مطابق لکھا، میں نے کہاں لکھا ہے کہ عمران خان زماں پارک والے گھر میں نہیں ہیں؟
Comments are closed.