منگل18؍شوال المکرّم 1444ھ9؍مئی 2023ء

وارنٹ لیکر آئیں میں خود ہی جیل جانے کو تیار ہوں: عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وارنٹ لے کر آئیں، میں خود ہی جیل جانے کو تیار ہوں۔

مقدمات میں پیشی کیلئے اسلام آباد روانگی سے قبل عمران خان نے گاڑی سے جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد کے لیے نکل رہا ہوں جہاں عدالت میں میری پیشیاں ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اس وقت قوم کی سب سے بڑی پارٹی کا سربراہ ہوں، 50 سال سے قوم مجھے جانتی ہے، مجھے کوئی جھوٹ بولنے کی ضرورت نہیں ہے۔

راولپنڈی ترجمان پاک فوج نے چیئرمین پاکستان تحریک…

عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ میری فوج اور میرا پاکستان ہے، کسی کے پاس وارنٹ ہے تو وہ سیدھا میرے پاس وارنٹ لے کر آئے، میرے وکیل ہوں گے، میں خود ہی جیل جانے کو تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مہربانی کریں کوئی ڈرامہ نہ کریں، وارنٹ لے کر آئیں، مجھ پر کوئی کیس نہیں، میں ذہنی طور پر گرفتاری کے لیے تیار ہوں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اگر مجھے جیل بھیجنا ہے تو جانے کو تیار ہوں، ہو سکتا ہے کہ قوم اتنی زیادہ سڑکوں پر نہ نکلے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کو سبوتاژ کیا گیا، سی ٹی ڈی کے چار لوگوں نے اپنا بیان تبدیل کیا، پراسیکیوٹر جنرل نے انویسٹی گیٹ کیا، انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، اگر میری جان جانی ہے تو اس کے لیے بھی میں تیار ہوں۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ میرا سوال یہ ہے کہ کیا آپ لوگ تیار ہیں جن کی پانچوں انگلیاں گھی میں ہیں؟ کیا وہ تیار ہیں جو اقتدار کے مزے لے رہے ہیں اور جو این آر او لے کر پیسے بنا رہے ہیں، ہو سکتا ہے کہ اتنی زیادہ قوم سڑکوں پر نہ نکلے۔

واضح رہے کہ عسکری ادارے کے افسران کے خلاف بیان بازی اور محسن شاہنواز رانجھا پر حملے کے مقدمات میں عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہو گی۔

عدالت میں پیش ہونے کے لیے عمران خان زمان پارک لاہور سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی جانب روانہ ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.