آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں سپر 12 مرحلے کے میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 155 رنز کا ہدف کینگروز نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 17ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
دبئی میں کھیلے گئے اس میچ میں آسٹریلین کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
آسٹریلیا کی مضبوط گیند بازی کے سامنے سری لنکا کی ناتجربہ کار بیٹنگ لائن نے توقعات سے بہتر پرفارمنس دکھائی۔
کوشل پریرا اور چریتھ اسلانکا نے 35، 35 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ بھانوکا راجاپکسے 33 رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست رہے۔
سری لنکا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان 154 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک، ایڈم زیمپا اور پیٹ کمنز نے 2، 2 وکٹیں لیں۔
ڈیوڈ وارنر کی فارم بحال ہوتی ہوئی دکھائی دی جہاں انہوں نے اپنی ٹیم کے لیے ہدف کا تعاقب آسان بنادیا۔
انہوں نے 42 گیندوں پر 65 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ ان کے ساتھ کپتان ایرون فنچ نے 37 رنز کے ساتھ ان کا ساتھ دیا۔
اسٹیو اسمتھ کے 28 اور مارکس اسٹوئنس کے 16 رنز کے ساتھ آسٹریلیا نے سپر 12 مرحلے میں دوسری کامیابی حاصل کرلی۔
بہترن رن ریٹ کے اور 4 پوائنٹس کے ساتھ انگلینڈ گروپ 1 میں پہلی جبکہ آسٹریلیا دوسری پوزیشن پر ہے۔
Comments are closed.