چترال کی کیلاش ویلی میں داخلے پر سیاحوں سے 500 روپے ٹیکس وصول کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ٹوکن رسید میں 4 سیاحوں سے 2 ہزار روپے وصول کیے گئے۔
ٹوکن رسید پر درج ہے کہ یہ رقم کیلاش کے عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ٹیکس وصولی کا فوری نوٹس لے لیا ہے، وادی کیلاش آنے والے سیاحوں سے 500 روپے نہیں لیے جائیں گے۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ سیاحوں سے رقم لینے والے اہلکار کو معطل کرکے انکوائری شروع کردی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹول ٹیکس کے نام پر سیاحوں سے ٹوکن نمبر 3515 کی فوٹو وائرل ہوئی ہے، جس کا مطلب ہے کہ اب تک اتنے سیاحوں سے پیسے لئے گئے ہیں، تحقیقات میں سب واضح ہو جائے گا۔
Comments are closed.