اپر دیر کی خوبصورت سیاحتی وادی کمراٹ ان دنوں سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے پورے ملک سے سیاح بڑی تعداد میں وادی کمراٹ کا رخ کررہے ہیں۔
اسلام آباد سے چکدرہ اور پھر تیمرگرہ سے ہو تے ہوئے اپر دیر پہنچیں تو چکیاتن کا علاقہ آتا ہے۔ 83 کلو میٹر مشرق کی جانب سفر کریں تو تھل بازار اور پھر سطح سمندر سے 9 ہزار فٹ بلندی پر کمراٹ کی حسین وادی دیکھنے والوں پر سحر طاری کردیتی ہے۔
جاز بانڈہ، بڑی آبشار، کالاچشمہ، دو جنگل اور جھیل یہاں کے مشہور تفریحی پوائنٹس ہیں۔ دریا کا شور، آبشاریں، جھیلیں اور گھنے جنگلات یہاں آنے والوں کو دعوتِ نظارہ دیتے ہیں۔
سحر انگیز وادی میں آنے والے سیاح دلکش نظاروں کو محفوظ کرنے کے لیے سیلفیاں بنواتے ہیں اور خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔
سیاحوں کا کہنا ہے کہ تھل بازار سے کمراٹ ویلی تک سڑک کی تعمیر اور بہتر سیاحتی سہولتوں کی فراہمی سے وادی کمراٹ آنے والوں کے سفر کو زیادہ پرکشش اور یادگار بنایا جاسکتا ہے۔
گھنے جنگلات اور اونچے پہاڑ رکھنے والی وادی کمراٹ کا نام سنتے ہی سیاحوں کی بڑی تعداد یہاں کا رخ کرتی ہے اور وہ یہاں کے خوبصورت مقامات کو اپنے کیمروں میں محفوظ کرلیتے ہیں۔
Comments are closed.