ترجمان طالبان ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان نے صوبہ بغلان کےضلع بنوں، پل حصار، دہ صلاح پر قبضہ کرلیا، جبکہ وادی پنجشیر طالبان کے محاصرے میں ہے۔
طالبان مخالفین کےگڑھ وادی پنجشیر پر پہلی بار قبضہ حاصل کرنے کیلئے تیار ہیں اور انہوں نے وہاں کا محاصرہ کیا ہوا ہے۔
احمد مسعود کی شمالی مزاحمتی فوج سے طالبان کی جھڑپیں جاری ہیں، جبکہ طالبان نے اپنے 300 جنگجو مارے جانے کی تردید بھی کی ہے۔
ترجمان طالبان ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ پنجشیر طالبان کے محاصرے میں ہے اور ہماری کوشش ہے اب بھی مسئلہ مذاکرات سے حل ہو جائے۔
انہوں نے صوبہ بغلان کےضلع بنوں، پل حصار اور دہ صلاح پر مکمل قبضے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق نائب صدر امراللّٰہ صالح نے بھی پنج شیر میں پنا ہ لے رکھی ہے۔
طالبان مخالف فورس نے سالنگ ہائی وے بند کرنے کا دعویٰ کیا ہے اس کے برخلاف طالبان ترجمان کاکہنا ہے کہ سالنگ پاس کھلا ہے۔
Comments are closed.