my senior hookup reviews hookup Vincentown New Jersey hookup Millerton hookup Stafford CT farm girl hookup burley bike hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وادی تیراہ میں ’باغ امن میلہ 2022‘ اختتام پذیر

قبائلی ضلع خیبر کا علاقہ تیراہ جو ایک دور میں دہشت گردی کی علامت سمجھا جاتا تھا، دہشت گردوں کی کاروائیوں کے بعد پاک فوج اور عوام کی قربانیوں کے بعد دیگر قبائلی اضلاع کی طرح اس علاقے میں بھی امن قائم ہوگیا ہے۔

قیام امن کے بعد نا صرف یہاں سے کوچ کرنے والے قبائل واپس آ رہے ہیں بلکہ اب اس علاقے میں ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے اور مختلف ایونٹس کا انعقاد امن کی ضامن ہیں۔

اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ، پاکستان آرمی اور فرنٹیئر کور نارتھ کے باہمی اشتراک سے 23 سے 25 مئ تک "باغ امن میلہ” کا انعقاد کیا گیا۔

اس میگا ایونٹ میں بچوں نے قومی پرچم لہرایا، میلہ میں مارچ کرتے ہوئے بینڈ نے خوبصورت دھنوں کے ذریعے شرکاء سے داد وصول کی، باغ امن میلہ میں بچوں نے مختلف ٹیبلوز پیش کئے۔

اس موقع پر پاکستان آرمی کی ملٹری پولیس کے بائیک رائیڈز نے بھی اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا، میلہ میں خٹک ڈانس اور دیگر علاقائی رقص بھی پیش کیے گئے۔

کیڈیٹ کالج وارسک کے طلباء نے بھی میلہ میں جمناسٹک اور گھڑ سواری کے جوہر دکھائے، باغ امن میلہ کی سب سے خاص بات پیرا گلائیڈنگ، پاور گلائیڈنگ اور فری فال جمپ کا مظاہرہ تھا۔

پاکستان آرمی فزیکل ٹریننگ اسکول ایبٹ آباد کے جوانوں نے پیرا گلائیڈنگ اور پاور گلائیڈنگ کا خوبصورت مظاہرہ کیا جبکہ پاکستان آرمی کے اسپیشل سروسز گروپ کے کمانڈوز نے فری فال کا خوبصورت مظاہرہ کیا۔

شائقین خصوصاً قبائلی نوجوانوں اور بچوں نے ایس ایس جی کمانڈوز کی زبردست لینڈنگ کو خوب داد دی، باغ امن میلہ کو دیکھنے کے لیے خیبرپختونخوا کے دیگر قبائلی اضلاع سے بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ اعلیٰ سول اور فوجی حکام، قبائلی اضلاع کے مشران، علاقہ مکین، بچوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے دیگر مہمانوں نے بھی شرکت کی۔

25 مئی تک جاری رہنے والے باغ امن میلہ میں کرکٹ، والی بال، گھڑسواری اور رسہ کشی سمیت دیگر علاقائی کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.