بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وادیٔ کشمیر کے لوگ بہتر مستقبل کے حقدار ہیں، بابراعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے حوالے سے خصوصی پیغام دیا ہے۔

بابراعظم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر آزاد کشمیر کے جھنڈے کی تصویر شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ آئیے امن اور انسانیت کے غالب ہونے کی دعااورامید کریں‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ’یہ خوبصورت وادی اور اس کے لوگ بہترین مستقبل کے حقدار ہیں!‘

خیال رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں مقبوضہ کشمیر پر قابض بھارتی افواج کے مظالم کے خلاف کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے  یومِ یکجہتیٔ کشمیر منایا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.