اتوار 20؍ربیع الثانی 1445ھ 5نومبر2023ء

وائٹ ہاؤس پر ’بائیڈن تم چھپ نہیں سکتے‘ کے نعرے

امریکا کا دارالحکومت فلسطینیوں کے حق میں نعروں سے گونج اٹھا، جہاں جنگ بندی نہیں تو ووٹ بھی نہیں اور بائیڈن تم چھپ نہیں سکتے‘ کے نعروں کی گونج سنائی دی۔

وائٹ ہاؤس کے باہر فلسطین کے حق میں اب تک کے سب سے بڑے احتجاج میں مظاہرین کی جانب سے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔

ایک شخص نے بینجمن فرینکلن کے مجسمے کو بھی فلسیطنی مفلر پہنا دیا، فلسطینیوں سے یک جہتی کےلیے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں مظاہرین کا سمندر اُمڈ آیا۔

انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ غزہ میں امداد کا سلسلہ برقرار رکھنے کے طریقوں پر بات ہوئی۔

جکارتہ کے نیشنل مونومنٹ کے اطراف  میں دو ملین مارچ کی کال مختلف مذہبی جماعتوں کی جانب سے دی گئی۔

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نیویارک، لندن، پیرس، برلن، اوسلو اور بیونس آئرس سمیت دنیا کے مختلف دارالحکومتوں میں مظاہرے کیے گئے۔

ادھر اسرائیل میں ہزاروں افراد اپنے ہی وزیراعظم بن یامن نیتن یاہو کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

مقبوضہ بیت المقدس میں مظاہرین رکاوٹیں توڑتے ہوئے نیتن یاہو کی رہائش گاہ پہنچ گئے اور وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.