وائس چانسلر بہاءالدین زکریا یونیورسٹی منصور اکبر کی رکشہ چلانے کی وڈیو وائرل ہوگئی۔
منصور اکبر کنڈی کہتے ہیں رواں ماہ بہاءُالدین زکریا یونیورسٹی سے ریٹائر ہوجائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جامعات سے ریٹائر ہونے والے ملازمین کو پنشن نہیں ملتی،۔ معاشی حالات ابتر ہیں، ایسے میں رکشہ چلانے میں ہچکچاہٹ نہیں ہونی چاہیے۔
منصور اکبر کنڈی گومل یونیورسٹی سمیت 2 جامعات کے وائس چانسلر رہ چکے ہیں۔
وی سی بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایگریکٹو ممبر بھی رہ چکے ہیں۔ وہ 2015 میں بلوچستان یونیورسٹی سے گریڈ 22 میں ریٹائر ہوئے تھے۔
Comments are closed.