وزیراعظم کے معاون خصوصی قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ اگر عدالت نے 14مئی کو انتخابات کا حکم دیا تو مسلم لیگ (ن) انتخابات کا بائیکاٹ کرے گی۔
جیو نیوز کے پروگرام آپس کی بات میں گفتگو کرتے ہوئے قیصر احمد شیخ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے اپنے دورِ حکومت میں صفر شرحِ سود پر اپنے من پسند لوگوں کو تین ارب ڈالر کے قرضے دیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج وہی لوگ ان کے اخراجات اٹھا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں ایک ساتھ انتخابات کی درخواست اور الیکشن فنڈز جاری کرنے کے حکم سے متعلق سماعت ملتوی کردی تھی۔
چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے پی ٹی آئی اور حکومت سے کہا کہ براہِ مہربانی آئین کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھیں۔
Comments are closed.