پاکستان مسلم لیگ ن کے منحرف ارکانِ پنجاب اسمبلی کی ناراضگیاں ختم ہونا شروع ہوگئیں، گوجرانوالہ سے ایم پی اے اشرف انصاری کی بھی وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے ملاقات ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اشرف انصاری کی وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے ملاقات میں ان کے بھائی یونس انصاری بھی موجود تھے۔
نارووال سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے مولانا غیاث الدین گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب سے مل چکے ہیں۔
ایم پی اے اشرف انصاری کا جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ن لیگ ان کی جماعت ہے، وہ واپس آگئے ہیں، ان کے معاملات طے پاگئے ہیں، باقی ناراض ارکان بھی آجائیں گے۔
Comments are closed.