منگل22؍ربیع الثانی 1445ھ7؍نومبر2023ء

ن لیگ کے اجلاس میں بلایا نہیں گیا، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے اجلاس میں بلایا نہیں گیا، میں نے شہباز شریف کو خود کہہ دیا تھا کہ مجھے پارٹی امور سے علیحدہ رکھیں۔

نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے سے کہا تھا کہ پارٹی میں اگلی نسل آئے گی تو وہ عہدے دار نہیں رہیں گے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے، ترقی کا سفر جہاں سے رکا وہیں سے شروع کریں گے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں موجود ہوں مگر نئے الیکشن میں حصہ لینے کا قائل نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حلقے کے عوام کا مجھ پر بہت دباؤ ہے کہ الیکشن لڑوں، الیکشن سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مسائل حل کرنے کے لیے تمام جماعتوں کو آپس میں بیٹھنا ہوگا، جو لوگ جیل میں ہیں، چاہے انہیں مقبولیت حاصل ہے یا نہیں، انہیں سیاست کو ایک طرف رکھنا پڑے گا۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ سب جماعتوں کو موقع مل چکا ہے لیکن کوئی کچھ نہیں کر سکا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.