وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ن لیگ کے فیصلوں میں کوئی پختگی نہیں ہے، مریم صفدر کو کبھی شوکاز جاری نہیں ہوا۔
جیونیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں ن لیگی رہنما محسن شاہنواز رانجھا، پی پی مولا بخش چانڈیو اور فرخ حبیب نے شرکت کی۔
فرخ حبیب نے کہا کہ ان کا مسئلہ یہ ہے کہ ان کے پاس انڈر 19 قیادت ہے، ن لیگ نے عوام کا کوئی بھلا نہیں کیا، اپنی جائیدادیں بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ایک دوسرے کی اپوزیشن بنی ہوئی ہے، فضل الرحمٰن سارے معاملے میں سب سے بڑے بےروزگار ہیں۔
وزیر مملکت نے مزید کہا کہ فضل الرحمٰن اب شہباز شریف سے ملاقاتیں کر رہے ہیں، پی ڈی ایم سربراہ کو اندازہ نہیں ہے کہ شہباز شریف بھی ان کے ساتھ وہی کرسکتےہیں جو آصف زرداری نے کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ حکومت اپوزیشن کو سنجیدہ نہیں لیتی، فضل الرحمٰن کو چاہیے کہ وہ اپنے بیٹے سے کہیں کہ وہ استعفیٰ دے دے۔
فرخ حبیب نے کہا کہ افغانستان کے معاملے پر وزیراعظم عمران کا وژن سچ ثابت ہوا، افغانستان کے معاملے کی حساسیت کا ہمیں ادراک ہے۔
Comments are closed.