بدھ11؍جمادی الثانی 1444ھ4؍جنوری 2023ء

ن لیگ کی آج متحدہ رہنماؤں سے ملاقات سے معذرت

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وفد نے آج متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کرنے سے معذرت کرلی ہے۔

 کنوینو ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم یہ مانتی ہے کہ بنیادی جمہوریت ہی اصل جمہوریت ہے، جاگیردارانہ جمہوریت ماننے والے لوگ بنیادی جمہوریت کو خطرہ سمجھتے ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ  وفاقی وزیر ایاز صادق ایم کیو ایم رہنماؤں سے رابطے میں ہیں۔

محمد زبیر نے یہ بھی کہا کہ ایم کیو ایم والے دوست ہیں پھر کسی وقت ملیں گے، ایم کیو ایم اور پییلز پارٹی اتحادی جماعتیں ہیں، ن لیگ  مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کو حلقہ بندیوں کے خلاف احتجاج کے حوالے سے آج مسلم لیگ (ن) کو دعوت دینا تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.