اتوار 28؍ربیع الاوّل 1445ھ15؍اکتوبر 2023ء

ن لیگ کو اقبال پارک لاہور میں 21 اکتوبر کو جلسے کی اجازت مل گئی

لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے مسلم لیگ ن کو گریٹر اقبال پارک میں 21 اکتوبر کو جلسے کی اجازت دے دی۔

ضلعی انتظامیہ نے ن لیگ کی جانب سے حلف نامہ لینے کے بعد جلسے کی اجازت دی ہے۔

انتظامیہ نے مسلم لیگ ن کے جلسے سے متعلق شرائط و ضوابط بھی جاری کر دی ہیں۔

شرائط و ضوابط کے مطابق جلسے کی انتظامیہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سے الگ سے اجازت لے گی، کسی قسم کا نقصان پہنچنے پر پی ایچ اے رقم وصول کرے گی۔

انتظامیے کا کہنا ہے کہ جلسہ آرگنائزر سیکیورٹی اور ٹریفک سے متعلق متعلقہ حکام سے رابطے میں رہیں گے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی وطن واپسی پر اقبال پارک میں جلسہ منقعد کر رہی ہے۔

اس حوالے سے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللّٰہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اقبال پارک کا جلسہ پچھلے تمام جلسوں کے ریکارڈ توڑ دے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.