اتوار 13؍رجب المرجب 1444ھ5؍فروری 2023ء

ن لیگ کا پارٹی کے ناراض ارکان کو منانے کا فیصلہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پارٹی کے ناراض ارکان کو منانے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی ملاقات میں پارٹی کے ناراض ارکان کو منانے کا فیصلہ کیا گیا۔

پارٹی قیادت نے سینئر ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کیا۔

شہباز شریف نے مریم نواز کو شاہد خاقان عباسی سے جلد ملاقات کی ہدایت کردی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.