
ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون کا خیبرپختونخوا اور سندھ سے صفایا ہوچکا ہے، آپ نے اتنے سال حکومت کرنے کے بعد بھی کیا کیا، آپ صرف سیاسی بیان بازی کرتے ہیں۔
حسان خاور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ایک قومی جماعت ہے تو وہ تحریک انصاف ہے، پنجاب میں ہمارا مسلم لیگ نون سے مقابلہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ شہباز شریف کے ملازمین کے اکاؤنٹس میں پیسے نہیں آئے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے سیاحت کے فروغ کا ٹاسک دیا گیا ہے، پنجاب میں سیاحت کو فروغ دیں گے، فروغ کا مقصد معیشت کا پہیہ چلانا بھی ہے، ہماری کمٹمنٹ مضبوط بلدیاتی اداروں کے ساتھ ہے۔
Comments are closed.