اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان سے جھوٹ بولنے پر معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔
ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان صاحب نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور دیگر سے قرض نہ لینے سے متعلق قوم سے جھوٹ بولا تھا، وہ آج اس پر معافی مانگیں۔
انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ کی رپورٹ میں مہنگائی کی بلند سطح برقرار رہنے کا اعتراف معاشی تباہی کی تصدیق ہے۔
ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ حکومت پروپیگنڈے پر مبنی رپورٹس جاری نہ کرے، استعفیٰ دے تاکہ عوام اور معیشت کو سانس آئے۔
اُن کا کہنا تھا کہ وزارت خزانہ کا مہنگائی کے اعداد و شمار چھپانا رپورٹ کی ساکھ پر سوال اٹھاتا ہے۔
مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ دسمبر میں مہنگائی کا ڈبل ڈیجٹ میں رہنا اصل حقیقت ہے کہ معاشی تباہی کا سفر جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ کے اعداد و شمار پر قوم کو اعتبار ہے اور نہ ہی معاشی ماہرین کو، پہلے محکمہ شماریات کو قیمتوں کی ہفتہ وار تفصیل جاری کرنے سے روکا گیا۔
Comments are closed.