بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ن لیگ پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کیوں نہیں لائی؟ ناز بلوچ کا سوال

پیپلز پارٹی کی رہنما ناز بلوچ نے استفسار کیا ہے کہ اپوزیشن جماعت ن لیگ اب تک پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کیوں نہیں لائی؟

جیونیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں ناز بلوچ، ن لیگی قیادت کے ترجمان محمد زبیر اور پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے شرکت کی۔

پی پی رہنما نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما اپوزیشن میں ہوتے ہوئے بھی ملک میں ہی ہوتے ہیں، انہوں نے کبھی عوام کو تنہا نہیں چھوڑا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف اور اُن کی صاحبزادی مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے پارٹی اختلافات کو اندرونی مسئلہ قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری صاحب کو نیب میں بلایا جارہا ہے وہ پیش ہوتے رہے ہیں۔

ناز بلوچ نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو نئے ابھرتے ہوئے لیڈر ہیں، پیپلز پارٹی کی روایت رہی ہے کہ ملک میں رہ کر عدالتوں میں پیش ہوئے۔

اُن کا کہنا تھا کہ لوگ اپنی خوشی سے پیپلز پارٹی میں شامل ہورہے ہیں، جہاں ہماری موجودگی نہیں وہاں بھی ہمیں پذیرائی مل رہی ہے۔

پی پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ اٹھارویں ترمیم سمیت ہم نے بہت سارے کام کیے، موجودہ کابینہ کے لوگ ہی پی ٹی آئی حکومت سے ناخوش ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.