مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ق لیگ کے سینئر رہنما چوہدری پرویز الہٰی کے بیان کی تردید کردی۔
ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پرویز الہٰی نے انٹرویو کے دوران ن لیگی نائب صدر مریم نواز کی گفتگو کا حوالہ درست نہیں دیا۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز سے منسوب’10 بندے والی پارٹی‘ کی بات بے بنیاد ہے، اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔
ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ مشترکہ اپوزیشن کا فیصلہ تھا کہ چوہدری پرویز الہٰی کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کی پیشکش کی جائے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی پیشکش کے برعکس یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے۔
Comments are closed.