بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ن لیگ نے پی ٹی آئی کے استعفے کے فیصلے کے بعد دوسرا پلان تیار کرلیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے تحریک انصاف کی جانب سے استعفے دیے جانے کے فیصلے کے بعد دوسرا پلان تیار کرلیا ہے۔

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی جس نشست سے استعفیٰ دے گی وہاں ضمنی انتخاب ہوگا، جب ہم اپوزیشن میں تھے، استعفوں کی بات کرتے تھے تو پی ٹی آئی کہتی تھی کہ ضمنی انتخاب کروائیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آج رات کو پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلایا گیا ہے، زیادہ تر استعفیٰ وزیراعظم کو دے چکے ہیں۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ پی ٹی آئی کی خالی نشست پر دوسرے نمبر پر آنیوالے اتحادی امیدوار کو سپورٹ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی نے خیبر پختون خوا میں زیادہ سے زیادہ استعفیٰ دے کر سسٹم کو ڈاؤن کیا تو دوبارہ الیکشن کروائیں گے۔

پی ٹی آئی کے وزیر اعظم کے امیدوار شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ یہ حکومت ابھی بنی نہیں اور دھاندلی کا آغاز کردیا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے اپنی انا کی خاطر جمہوری سسٹم کو یرغمال بنائے رکھا، عمران خان اب حکومت میں نہیں اپوزیشن میں ہیں، کوشش کریں گے اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ جب پارلیمنٹ کے باہر قیدیوں والی وین آئی تو چیزیں پگھلنا شروع ہوئیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ کل شہباز شریف پاکستان کے وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.