پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں میں ٹکٹوں کی تقسیم کے سلسلے میں رابطہ کمیٹی راولپنڈی ڈویژن کا اجلاس ڈویژنل رابطہ کار سینیٹر پرویز رشید کی صدارت میں ہوا۔
سینئر رہنما طاہرہ اورنگزیب کی قیام گاہ پر ہونے والے اجلاس میں کمیٹی ارکان طاہرہ اورنگزیب، مسلم لیگ ن راولپنڈی ڈویژن کے صدر ملک ابرار اور ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر مصدق ملک شریک ہوئے۔
اجلاس میں ضلع اٹک سے پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواستیں دینے والے امیدواروں کے انٹرویوز کیے گئے۔ کوآرڈی نیشن کمیٹی اپنی تجاویز مسلم لیگ ن کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کو پیش کرے گی۔
کمیٹی کا اجلاس منگل کو بھی جاری رہے گا جس میں ضلع راولپنڈی کی پانچ تحصیلوں، میٹرو پولیٹن اور کینٹ کے علاقوں سے درخواست گزاروں کے انٹرویو ہوں گے۔
Comments are closed.