اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) نے حکومت کا میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی بل مسترد کردیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بل مسترد کیے جانے پر کہا کہ عمران خان سول مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر بننا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ کوئی بھی انہیں الیکشن چور، سلیکٹڈ اور کرپٹ نہ کہے۔
ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ منتخب اور مسلط حکومت میں یہی فرق ہوتا ہے کہ منتخب حکومت عوام اور میڈیا کی تنقید سے نہیں گھبراتی ہیں۔
Comments are closed.