بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ن لیگ نے شوکت ترین کی آڈیو ریاست کیخلاف سازش قرار دے دی

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے شوکت ترین کی آڈیو کو ریاست کے خلاف سازش قرار دے دیا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ شوکت ترین کی آڈیو ریاست کے خلاف سازش اور قابل مذمت ہے، آڈیو لیک سے ثابت ہوا تحریک انصاف اقتدار کے لیے کس حد تک جا سکتی ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ بارش اور سیلاب سے 3 کروڑ کے قریب لوگ متاثر ہوئے، ابھی خطرہ ٹلا نہیں، ضرورت ہے کہ قوم اس وقت متحد ہوکر اس آفت کا مقابلہ کرے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ملک کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے، عمران خان اپنے مفادات کے لیے ملک کو داؤ پر لگانے کو تیار ہیں، آڈیو لیک میں کہا جا رہا ہے کہ یہ پارٹی کا فیصلہ ہے۔

 طارق فضل چوہدری نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل سے مسلم لیگ ن کا نہیں ملک کا فائدہ ہے، عمران خان اب سیاسی مخالفین کے بجائے ریاست کو نیچا دکھانا چاہتے ہیں، شوکت ترین نے جو گفتگو کی وہ عمران خان کی ہدایت پر کی۔

رہنما مسلم لیگ (ن)  انجم عقیل نے کہا کہ آڈیو پاکستان کے ساتھ بدترین غداری ہے، تحریک انصاف کو اس غداری کے نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.