اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے تمام ارکان قومی اسمبلی کو اسلام آباد سے باہر جانے سے منع کردیا۔
ذرائع کے مطابق ن لیگی قیادت نے ارکان کو بتایا کہ چند روز میں قومی اسمبلی وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد پیش ہونی ہے۔
ذرائع کے مطابق ن لیگی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ایم این ایز کو ہدایت کی گئی کہ تمام ممبران اجلاس میں شرکت لازمی بنائیں۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے ارکان اسمبلی کو گروپس میں تقسیم کرکے ہر گروپ کا کوآرڈینٹر مقرر کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے ہر گروپ کا واٹس ایپ گروپ بھی تشکیل دیا ہے اور گروپ لیڈر کو ایوان میں سب کی حاضری یقینی بنانے کی ذمے داری سونپی ہے۔
اپوزیشن پارٹی کی قیادت نے ارکان کو ہدایت کی کہ اگر کسی رکن کی گرفتاری کا امکان ہو تو وہ فوری طور پر گروپ لیڈر کو بتائے گا۔
ذرائع کے مطابق ایسے ارکان کو جمعیت علماء اسلام کے انصار الاسلام کا حفاظتی دستہ فراہم کردیا جائے گا۔
ن لیگی قیادت نے اپنے ارکان کو پارلیمنٹ لاجز میں اپنی رہائشگاہوں تک محدود رہنے کی ہدایت کی ہے۔
Comments are closed.