وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ن لیگ میں ’ش‘ پر’م‘ بھاری ہے۔
میڈیا بریفنگ میں فرخ حبیب نے کہا کہ ن لیگ کا یہ ہی کام ہے اقتدار میں آؤ، مال بناؤ اور انتقام کا شور شرابا شروع کر دو۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز التوا کے پیچھے چھپ رہی ہیں، حکومت انہیں مزید التوا کے پیچھے چھپنے نہیں دے گی۔
وزیر مملکت نے مزید کہاکہ شریف خاندان کو لوٹ مار کا حساب دینا ہوگا، شہباز شریف کچھ کہتے ہیں اور مریم الگ بات کررہی ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ اس لیے ایسی باتیں کی جارہی ہیں، حکومت میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے۔
Comments are closed.