مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیرِ خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن میں تقسیم کی باتیں بالکل بے بنیاد ہیں، ہماری جماعت پہلے بھی میاں نواز شریف کی قیادت اور میاں شہباز شریف کی صدارت میں متحد تھی اور آگے بھی ہمیشہ متحد رہے گی۔
اپنے ایک بیان میں سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ موجودہ اقتصادی ٹیم پر حکومت کی تشکیل کے صرف 3 ماہ بعد تنقید کرنے والے یہ مت بھولیں کہ عمران خان کی نا اہل حکومت معیشت کو تباہ کر کے ملک کو کن مشکل چیلنجز میں جھونک کر گئی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ میاں نواز شریف کی وزارتِ عظمیٰ میں مہنگائی %4 (کھانے کی اشیاء %2) جی ڈی پی %6، شرح سود %5.25، جنوبی ایشیاء کی مستحکم ترین کرنسی اور سب سے بہترین کارکردگی والا اسٹاک ایکسچینج اور اس سب کی بنیاد پر پاکستان کو مستقبل کی 18 ویں بڑی معیشت کا عندیہ ملا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ان تمام کامیابیوں کو عمران خان نے 43 مہینوں میں نیست و نابود کر دیا مگر قوم یقین رکھے کہ جیسے مسلم لیگ ن نے پہلے ملک کو مشکل ترین حالات سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا، اس بار بھی ان شاء اللّٰہ یہ قوم کو مایوس نہیں کرے گی۔
Comments are closed.