پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) لندن چیپٹر کی خواہش ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت نہ گرائی جائے۔
پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی نے شوکاز جاری کرنے کا غیر اخلاقی کام کیا۔
انھوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کی گفتگو قابل مذمت ہے، پی ڈی ایم ان کی لونڈی نہیں ہے۔
سینیر رہنما پی پی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں طے ہوا تھا کہ فیصلے اتفاق سے ہوں گے کثرت رائے سے نہیں۔
انھوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کے الفاظ ایسے تھے جیسے کہ وہ بادشاہ سلامت ہیں، شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں دست بستہ پیش ہوں، کیا اس طرح گفتگو کی جاتی ہے؟
قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ کل کی دعوت اپوزیشن لیڈر کی تھی، پی ڈی ایم کی دعوت نہیں تھی، ن لیگ لندن چیپٹر کی خواہش ہے کہ عمران خان کی حکومت نہ گرائی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ کہتے تھے کہ ہمارے پاس نمبر نہیں، ان کو سمجھ آگئی ہوگی کہ ہمارے پاس نمبرز ہیں۔
انھوں نے شکوہ کیا کہ مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم سربراہ کا کردار ابھی تک نہیں نبھاسکے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوئی اکیلے حکومت نہیں گرا سکتا۔
Comments are closed.