وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن عمران خان اور ان کے سہولتکاروں کو بے نقاب کرنے کی مہم چلا رہی ہے۔
ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان جس طرح عدلیہ کا تمسخر اور تضحیک کر رہے ہیں اُس کی مثال نہیں ملتی، عمران خان صاحب، عدلیہ سے گالی دھمکی اور دھونس سے ہر روز ضمانت آپ لیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ اب ملکی معیشت کو کھوکھلا کرنے والوں کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ ن لیگ اب عوام کو بیروزگار کرنے والوں کے خلاف مہم چلا رہی ہے، فارن ایجنٹ اور توشہ خانہ چور کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اب ملک کے خلاف سازش کرنے والوں کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔
Comments are closed.