پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ضمنی الیکشن سے مکمل آؤٹ ہوجائے گی۔
جہلم میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف 16 سے 18 سیٹیں جیتے گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ نے الیکشن کمیشن کو استعمال کیا۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
Comments are closed.