مسلم لیگ ن سندھ کے صدر اقلیتی ونگ کھیئل داس کوہستانی کا کہنا ہے کہ سندھ میں ن لیگ باضابطہ طور پر انتخابی مہم شروع کرنے جا رہی ہے۔
کھیئل داس کوہستانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ن لیگ لیاری، کیماڑی، ملیر اور کورنگی میں بھی ورکرز کنونشن منعقد کرے گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں پہلا ورکرز کنونشن 15 دسمبر کو حیدر آباد میں ہو گا جبکہ نوشہرو فیروز، سانگھڑ، میر پور خاص میں بھی ن لیگ کے ورکرز کنونشن ہوں گے۔
کھیئل داس کوہستانی کا کہنا ہے کہ نواب شاہ، سکھر، لاڑکانہ ڈویژنز میں بھی اجتماعات ہوں گے۔
اُن کا کہنا ہے کہ کنونشنز سے بشیر میمن، نہال ہاشمی اور دیگر رہنما خطاب کریں گے۔
کھیئل داس کوہستانی نے یہ بھی کہا ہے کہ 20 تا 25 دسمبر کرسمس، قائد اعظم اور نواز شریف کی سالگرہ کی تقاریب بھی منعقد ہوں گی۔
Comments are closed.