glasgow hookups hookup Suplee PA hookup Monmouth Junction NJ hookup Birmingham hookup Illinois pregnant hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

(ن ) لیگ جاپان کے عہدیداروں کا اعلان کردیا گیا

مسلم لیگ (ن) اوورسیز کے صدر سینیٹر اسحق ڈار نے (ن ) لیگ جاپان کے عہدیداروں کا اعلان کردیا ہے ۔

(ن) لیگ جاپان کا صدر ملک نور اعوان اور شمس بٹ کو جنرل سیکریٹری منتخب کیا گیا۔

اس کے علاوہ ملک یونس کو چیئرمین اور رانا ابرار حسین کو چیف پیٹرن تعینات کیا گیا ہے جبکہ مجموعی طور پر چوالیس افراد کا مختلف عہدے کے لیے انتخاب کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں (ن) لیگ اوورسیز کے صدر سینیٹر اسحق ڈار نے تمام عہدیداروں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ تمام پارٹی عہدیداران پورے خلوص کے ساتھ پارٹی اور پاکستان کی بہتری کے لیے کام کریں گے۔

اس موقع پر (ن) لیگ جاپان کے نو منتخب صدر ملک نور اعوان نے اہم عہدہ دینے اور ان پر اعتماد کا اظہار کرنے پر سینیٹر اسحق ڈار ، پارٹی قائد میاں نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پوری کوشش کریں گے کہ قائدین کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے پارٹی اور پاکستان کے لیے بہترین خدمات سرانجام دیں۔

انہوں نے عزم ظاہر کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ پوری ٹیم کو ساتھ لیکر چلیں گے اور پارٹی ، کمیونٹی اور پاکستان کے لیے خلوص دل سے خدمات انجام دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.