مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان کو ان کی صاحبزادی کے نکاح پر مبارکباد کا خصوصی پیغام بھیجا ہے۔
اپنے پیغام میں مریم نواز شریف نے ملک نور اعوان کی صاحب زادی کے لیے بہتر مستقبل اور خوشحالی کی دعاؤں کے ساتھ پیغام میں کہا کہ آپ پارٹی کا اثاثہ ہیں اور پارٹی کو آپ پر ناز ہے۔
دریں اثںاہ ملک نور اعوان کی صاحبزادی کے نکاح کی تقریب ٹوکیو میں واقع عالمی شہرت یافتہ ترک مسجد میں ہوا۔
ترک مسجد کے امام نے نکاح پڑھایا جبکہ نکاح کی تقریب میں سفیر پاکستان رضا بشیر تارڑ اپنی اہلیہ کے ساتھ شریک ہوئے۔
جاپان بھر سے کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شادی میں شرکت کی جس میں ن لیگ جاپان کے چیئرمین ملک یونس ، سینئر نائب صدر چوہدری عنصر گجر، پیٹرن ملک امانت ،شعیب بٹ ، سید ابرار شاہ ، تجمل حسین ، شیخ عارف ،،مرزا اکرم، راجہ ظہور، ن لیگ ویلفئیر کے صدر ملک سلیم ،شیخ عامر ، خرم بھٹی،تصدق کمبوہ، ملک شہزاد ، چوہدری جاوید ،ملک ساجد ، ملک ممتاز، رانا وحید ،آغا شفاقت خان ، شہباز منج ، راجہ صابر،چوہدری اعجاز ،قمر سوزوکی ،چوہدری اعجاز، تحریک انصاف جاپان کے چیئرمین لالہ رفاقت خان ،سینئر رہنما جاوید نیازی ، ملک احسان ، پیپلز پارٹی جاپان کے صدر اور کشمیر یکجہتی کونسل کے چئرمین شاہد مجید ، جنرل سیکریٹری مرزا خلیل بیگ ، سابق صرر چوہدری ارشاد ، عوامی نیشنل پارٹی جاپان کے صدر نعیم خان ، سینئر مذہبی رہنما مجید مغل ، جبکہ سینئر پاکستانی ملک رشید اعوان ، چوہدری ظفر اقبال ، نیشنل بینک جاپان کے کنٹری مینجر ظہیر بابر، سینئر پاکستانی طارق کمبوہ ،وسیم کمبوہ ، وسیم ماہی ،اعجاز کمبوہ ، ملک قیصر ، اسحاق نشی ، جنوبی کوریا سے عطا الرحمن ،چوہدری سلیم ، رمضان صدیق , حمزہ یوسف ،ملک دلشاد ، سلیم بیگ ، سمیت بڑی تعداد میں پاکستانیوں نے شرکت کی ۔
نکاح کے بعد عشائیہ ٹوکیو ٹاور میں معروف پاکستانی ریستوران صدیق پیلس میں دیا گیا۔
Comments are closed.