پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین گروپ کا مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی جانب سے ملاقاتوں کی پیشکش پر غور کرنے سے متعلق لاہور میں جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر اجلاس ہوا۔
اجلاس میں ملاقاتوں کے لیے اپوزیشن جماعتوں کی دعوتوں پر سوچ بچار کی گئی، ملاقات میں اسحاق خاکوانی، نعمان لنگڑیال، زوار وڑائچ اور عون چودھری شریک ہوئے۔
اس ملاقات میں فیصل جبوانہ، اجمل چیمہ، لالہ طاہر، خرم لغاری اور سلمان نعیم بھی موجود تھے، جبکہ اس موقع پر غیرحاضر دوستوں سے فون پر مشاورت بھی کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ترین گروپ کے ارکان نے فیصلہ کیاکہ فی الحال پارٹی کے ساتھ کھڑے رہنے کا موقف اختیار کیا جائے گا، لیکن اپوزیشن کے حتمی کارڈ سامنے آنے کے بعد ترین گروپ اپنا لائحہ عمل سامنے لائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی ترین گروپ سے ملاقات کے خواہشمند ہیں، جس پر جہانگیر ترین نے اپنے کارڈ سنبھال لیے اور صورت حال کا مزیدجائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔
Comments are closed.