اتوار 18محرم الحرام 1445ھ6؍اگست2023ء

ن لیگ اور پی پی والے اب کس منہ سے جمہوریت کے بھاشن دیں گے؟ مصطفیٰ کھوکھر

سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ن لیگ اور پی پی والے اب کس منہ سے جمہوریت کے بھاشن دیں گے؟

اپنے بیان میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کا مردم شماری نوٹیفائی کرنے کا فیصلہ بدنیتی ہے۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ یہ جانتے ہیں کہ اس کہ نتیجے میں انتخابات ملتوی کرنے کا جواز پیدا ہوگا۔

سابق سینیٹر نے دونوں پارٹیوں پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ پھانسیاں، جیلیں، صعوبتیں اس لیے تھیں کہ آپ اسٹیبلشمنٹ سے چونچیں لڑا کر آئین پامالی میں حصہ دار بنیں؟

واضح رہے کہ مشترکہ مفادات کونسل نے نئی مردم شماری کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا۔ جس میں نئی مردم شماری کی منظوری متفقہ طور پردی گئی۔

اجلاس میں وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اور ادارہ شماریات سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے حکام شریک ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.