امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے ملک کو مسائل میں دھکیل رکھا ہے۔ انہوں نے ہی تمام قرضے لیے، ان کی جائیدادیں بیچ کر قرضے اتارے جائیں گے۔
این اے 125 میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ن لیگ سے 40 سال کا حساب کریں گے۔ پنجاب شریفوں کا ہے نہ سندھ زرداریوں کا، یہ عوام کا ملک ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ میں عافیہ صدیقی پر بہیمانہ تشدد کیا گیا، اللّٰہ نے موقع دیا تو سب سے پہلے عافیہ صدیقی کو چھڑا کر لائیں گے۔
جلسے سے امیر العظیم، ذکراللّٰہ مجاہد اورذبیح اللّٰہ بلگن نے بھی خطاب کیا۔
Comments are closed.