پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ استعفوں کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) نے پی پی کا موقف مان گئی ہے۔
جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عدم اعتماد کامیاب ہوا تو حکومت چلی جائےگی۔
انہوں نے کہا کہ جب ضمنی الیکشن جیت رہے تھے اس وقت عدم اعتماد لانے کا کہا تھا۔
پی پی رہنما نے مزید کہا کہ کیا پی ڈی اےسے ہم خود نکلے تھے؟ شاہد قاخان نے شوکاز نوٹس جاری کرکے غیر ذمے دارانہ حرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ اس بات پر سب متفق ہیں کہ حکومت کا خاتمہ ہونا چاہیے، پیپلز پارٹی نے پنجاب میں عدم اعتماد لانے کا بھی کہا تھا۔
اُن کا کہنا تھا کہ استعفوں کے معاملے پر ن لیگ پیپلز پارٹی کے موقف کو مان گئی ہے۔
Comments are closed.