مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پارٹی کے ارکان اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیا ہے۔
ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارلیمانی پارٹی نے فیصلے کا اختیار پارٹی قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو دے دیا۔
اسلام آباد میں ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ختم ہوگیا، اس موقع پر ن لیگی رہنما مرتضیٰ عباسی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔
صحافی نے استفسار کیا کہ کیا پرویز الہٰی پنجاب کے وزیراعلیٰ بن رہے ہیں؟
اس پر ن لیگی رہنما نے کہا کہ پارٹی قیادت نے میاں نواز شریف کو فیصلے کا اختیار دے دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف جو بھی فیصلہ کریں گے ن لیگ کے تمام ارکان اس پر لبیک کہیں گے۔
مرتضیٰ جاوید عباسی نے یہ بھی کہا کہ اجلاس میں شہباز شریف نے بتایا کہ اتحادیوں سے بات چیت چل رہی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے بتایا بات کچھ فائنل ہوگئی ہے اور کچھ ہونے والی ہے۔
Comments are closed.