پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وفد نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی اور تحریری شکایات جمع کروادیں۔
چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سعد رفیق نے کہا کہ حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر الیکشن چوری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی اور اُن کے پاس تحریری شکایات جمع کروائی ہے۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے گورنر ہاؤس میں بیٹھ کر آزاد امیداروں کو پی ٹی آئی کے حق میں بٹھایا۔
اُن کا کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ انتخابات کے لیے حکومت نے خزانے کے منہ کھول دیے ہیں، حکمراں ووٹرز کو رشوت دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
سعد رفیق نے یہ بھی کہا کہ اس بار وزیر اعظم اور ان کے ساتھی ووٹ پر ڈاکا نہیں ڈال سکیں گے، ہم الرٹ ہیں، حکومت نے مینڈیٹ چوری کرنے کی کوشش کی تو رد عمل آئے گا۔
Comments are closed.