پیر 8؍ربیع الاول 1445ھ25؍ستمبر 2023ء

ن لیگی نائب صدر مریم نواز آج پاکستان کیلئے روانہ ہوں گی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز آج پاکستان کےلیے روانہ ہوں گی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز آج رات براستہ دبئی پاکستان کےلیے روانہ ہوں گی۔

خیال رہے کہ مریم نواز نے لندن میں چار روز قیام کیا جہاں انہوں نے حسن نواز کے دفتر میں ملاقاتیں کیں۔

ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز اپنی بیٹی کے ہمراہ لندن کی ایک یونیورسٹی بھی گئیں جبکہ آج نواز شریف، شہباز شریف، اسحاق ڈار اور مریم نواز کی ملاقاتوں کے متعدد دور ہوئے۔

مریم نواز پاکستان آکر نواز شریف کی وطن واپسی کے استقبال کی تیاریوں کا جائزہ لیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.