وزیر اعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ضمنی الیکشن میں شکست کی وجوہات جاننے کے لیے سر جوڑ لیے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق لاہور میں وزیر اعظم کی زیر صدارت ن لیگی اعلیٰ قیادت کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزرا رانا ثنا اللّٰہ، خواجہ محمد آصف، مریم اورنگزیب اور اعظم نذیر تارڑ شریک ہوئے۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز، ملک احمد خان، عطا اللّٰہ تارڑ، اویس لغاری، رانا مشہود اور دیگر بھی موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ضمنی انتخابات میں پارٹی کی شکست کی وجوہات پر غور کیا گیا اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Comments are closed.