بدھ 26؍صفر المظفر 1445ھ13؍ستمبر 2023ء

ن لیگی قیادت الیکشن، نواز شریف واپسی پر سر جوڑ کر بیٹھ گئی

مسلم لیگ (ن) کی قیادت عام انتخابات اور نواز شریف کی وطن واپسی پر سر جوڑ کر بیٹھ گئی۔

لندن میں نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شہباز شریف، سلیمان شہباز، حسن نواز، خواجہ محمد آصف اور دیگر رہنما موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں عام انتخابات سے متعلق حکمت عملی اور پارٹی قائد نواز شریف کی وطن واپسی کے امور پر غور ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں جنرل الیکشن سے متعلق اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے موقف پر بھی غور کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.