مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو مستعفیٰ ہو کر گھر جانے کا مشورہ دے دیا۔
جیو نیوز سے گفتگو میں عرفان صدیقی نے کہا کہ اگر ان کا اسٹاف بھی ان کے بس میں نہیں تو مستعفی ہو کر گھر چلے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ اب صدر مملکت فیصلہ کریں کہ وہ عہدے پر رہیں گے یا گھر جائیں گے۔
ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ صدر مملکت ڈاکٹر علوی کھل کر بتائیں، اگر بلوں سے اختلاف تھا تو اعتراضات درج کیوں نہیں کیے؟
اُن کا کہنا تھا کہ ہاں یا ناں کے بغیر بل واپس بھیجنے کا کیا مقصد تھا؟ میڈیا پر خبریں آنے کے باوجود وہ 2 دن کیوں چپ رہے؟
سینیٹر عرفان صدیقی نے یہ بھی کہا کہ صدر مملکت اس معاملے پر جب بولے بھی تو معاملہ اور الجھا دیا۔
Comments are closed.