مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری تنویر کو لاہور سے تھانہ کینٹ راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔
چوہدری تنویر کو گزشتہ روز کراچی ایئرپورٹ سے حراست میں لیا گیا تھا جبکہ آج سہ پہر کراچی سے لاہور منتقل کیا گیا۔
ن لیگی رہنما کو اب لاہور سے راولپنڈی منتقل کیا کردیا گیا ہے اور انہیں کل ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
چوہدری تنویر پر اینٹی کرپشن راولپنڈی میں زمین پر قبضے اور کرپشن کے مقدمات درج ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.