جمعہ14؍جمادی الاول 1444ھ 9؍دسمبر 2022ء

ن لیگ، PPP کے پارٹی فنڈز کی جلد تحقیقات کی PTI کی درخواست منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف کی ن لیگ اور پی پی پی کے پارٹی فنڈز کی الیکشن کمیشن سے جلد تحقیقات کرانے کی درخواست منظور کر لی۔

عدالتِ عالیہ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست کی سماعت کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی درخواست کی جلد سماعت کی استدعا منظور کر لی۔

دورانِ سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ موسمِ سرما کی چھٹیوں کے بعد کی کوئی تاریخ رکھ لیتے ہیں۔

وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ استدعا ہے کہ پہلے رکھ دیں، بہت دیر ہو جائے گی، چھوٹا سا مسئلہ ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آج 8 سال بعد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سنایا۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ چھوٹا مسئلہ تو ہے لیکن اگلے ہفتے آپ کے باقی بڑے بڑے مسئلے بھی سماعت کے لیے مقرر ہیں۔

عدالتِ عالیہ نے رجسٹرار آفس کو فرخ حبیب کی درخواست 22 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.