مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ مسلم لیگ ق کے رہنما، چوہدری پرویز الہٰی کو دینے پر رضامند ہو گئیں۔
اس بات کی تصدیق اپوزیشن کے ذرائع کی جانب سے کی گئی ہے۔
اپوزیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کو دینے کا اعلان آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر کیا جائے گا۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی آمادگی کا پیغام پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما نے ق لیگ تک پہنچا دیا ہے۔
Comments are closed.