بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ن لیگ، پی پی کے اکاؤنٹس کی دستاویزات تک رسائی کی درخواست منظور

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کے اکاؤنٹس کی دستاویزات تک رسائی کی درخواست منظور کرلی، پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے فرخ حبیب کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے مختصر فیصلہ سُنایا۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے الزام لگایا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے اکاؤنٹس منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہوئے، اب مریم اور بلاول کو پتہ چلے گا کہ ان کی پارٹی کے کتنے جعلی اکاؤنٹ ہیں جو وہ چُھپا رہے تھے، انہوں نے الیکشن کمیشن سے کیس کا جلد فیصلہ کرنے کی درخواست بھی کی۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درخواست کی تھی کہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ اور فنانشل ایکسپرٹ کو ن لیگ، پیپلز پارٹی کے اکاؤنٹ تک رسائی دی جائے، نون لیگ اور پیپلز پارٹی اس گڑھے میں گر گئے جو انہوں نے پی ٹی آئی کے لئے کھودے تھے۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ یہ اپنے مقاصد کے لیے کہاں کہاں سے پیسے لیتے رہے ہیں، پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے اکاؤنٹس منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہوئے ہیں، قانون کے مطابق الیکشن کمیشن نے فیصلہ کرنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.