’جیو نیوز‘ نے ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے از خود نوٹس کے دوران سپریم کورٹ میں پیش کیے گئے مشترکہ نوٹ کی کاپی حاصل کر لی۔
ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے مشترکہ نوٹ میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے تینوں اتحادی جماعتوں کو از خود نوٹس میں نوٹسز جاری کیے۔
مشترکہ نوٹ کے مطابق بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر نقوی شامل ہیں، یہ دونوں ججز 16 فروری کے حکم نامے میں اپنی رائے دے چکے ہیں۔
ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے مشترکہ نوٹ میں کہا گیا ہے کہ انتخابات سے متعلق جسٹس اعجاز اور جسٹس مظاہر کی رائے سامنے آ گئی ہے۔
مشترکہ نوٹ میں کہا گیا ہے کہ جسٹس مندوخیل کے نوٹ کے مطابق فیئر ٹرائل کے لیے 2 ججز کا بینچ سے الگ ہونا ضروری ہے۔
ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے مشترکہ نوٹ میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ جسٹس اعجاز اور جسٹس مظاہر ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کا کوئی کیس نہ سنیں۔
مشترکہ نوٹ میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تینوں جماعتوں اور ان کے رہنماؤں کے خلاف مذکورہ ججز مستقبل میں کوئی کیس نہ سنیں۔
Comments are closed.