سابق گورنر بلوچستان عبدالقادر بلوچ نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔
کوئٹہ میں تقریب سے خطاب میں عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا نظریاتی ووٹ ہمارے علاقوں میں موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے سندھ سے ملحقہ علاقوں کے لوگوں میں پیپلز پارٹی سے وابستگی رہی ہے۔
سابق گورنر بلوچستان نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کو ہم نے خیر آباد کہہ دیا، بلوچستان میں ن لیگ کی اب کوئی قدآور شخصیت نہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں بھی بلوچستان میں قد آور شخصیت نہیں، پیپلز پارٹی نے اپنی قابلیت پر آج اس صوبے میں پوزیشن بنائی ہے۔
عبدالقادر بلوچ نے یہ بھی کہا کہ پی پی نے صحیح کام کیا تو بلوچستان میں ہماری اکثریتی حکومت بنے گی، چیئرمین بلاول بھٹو جو کچھ دیکھ رہے ہیں وہ صرف ٹریلر ہے۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ شہداء زہری کے موقع پر پیپلز پارٹی کے قائدین نے ہمیں دلاسہ دیا۔
عبدالقادر بلوچ چند ماہ قبل سابق صدر اور پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرچکے ہیں۔
Comments are closed.